Native World News

ایران جنگ میں یو اے ای بھی شامل تھا؟ ٹرمپ کے دعویٰ نے نئی بحث چھیڑ دی

ایران جنگ میں یو اے ای بھی شامل تھا؟ ٹرمپ کے دعویٰ نے نئی بحث چھیڑ دی

تاحال متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان سوشل میڈیا اور بین الاقوامی میڈیا میں توجہ کا مرکز بن گیا ہے، جس میں انہوں نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بارے میں ایک غیر معمولی دعویٰ کیا۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ’محمد (امیر متحدہ عرب امارات) ایک ناقابلِ یقین جنگجو ہیں۔ گزشتہ ہفتے وہ بمباری کر رہے تھے۔ میں نے پوچھا کہ آخر اتنے بم کون گرا رہا ہے؟ تو جواب ملا کہ یہ یو اے ای ہے۔ وہ ایک اچھے فائٹر ہیں۔‘

ٹرمپ کے اس بیان کے بعد مختلف حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں، تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ امریکی صدر کا اشارہ کسی مخصوص فوجی کارروائی کی جانب تھا یا انہوں نے یہ بات علامتی انداز میں کہی۔

تاحال متحدہ عرب امارات کی حکومت کی جانب سے اس بیان پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اسی طرح ایران کے خلاف کسی حالیہ اماراتی فضائی کارروائی کی بھی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

Trump on MBZ:Muhammad at UAE is an incredible warrior. He was dropping bombs last week, I said, "who the hell's dropping all those bombs," it was UAE. He's a good fighter..pic.twitter.com/SzTwy0oyZS

سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر اس بیان کی مزید وضاحت سامنے آتی ہے تو یہ مشرق وسطیٰ کی حالیہ کشیدگی اور علاقائی اتحادوں کے بارے میں اہم سوالات کو جنم دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عالمی سیاست کا اہم موضوع رہی ہے، جبکہ خلیجی ممالک بھی خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2818059/trump-claims-uaes-mbz-was-carrying-out-bombing-operations-last-week-2818059

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.