Native World News

2 بھائیوں کو قتل کرنے والے کو دو بار پھانسی دینے کا حکم

2 بھائیوں کو قتل کرنے والے کو دو بار پھانسی دینے کا حکم

عدالت کا بیس لاکھ روپے جرمانہ جبکہ اقدام قتل میں تین سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ، جان نکلنے تک پھانسی پر لٹکانے کا حکم

پشاور کی عدالت نے 2 بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم پر جرم ثابت ہونے کے بعد اُسے دو بار پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ سنادیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج پشاور امتیاز علی  نے دو بھائیوں کو قتل کرنے والے ملزم کو جرم ثابت ہونے پر دوبارپھانسی اور بیس لاکھ روپے جرمانہ کی سز سنادی۔

استغاثہ کے مطابق مقتول طارق اور کامل کے والد نے تھانہ داود زئی پولیس کو رپور ٹ درج کراتے ہوئے بتایاکہ وہ اپنے بیٹوں کے ہمراہ اپنے گھر کے قریب موجود تھاکہ اس دوران ملزم جاوید ، اسکی اہلیہ اور بیٹی مسلح ہوکرانکی جانب بڑھے اور تکرار کے بعد فائرنگ شروع کردی، جس کی وجہ سے وہ خود بچ گئے جبکہ اسکے دوبیٹے شدید زخمی ہوئے اور اسپتال منتقلی کے دوران دونوں جاں بحق ہوگئے۔

ایف آئی آر میں واقعے کو جھگڑا بتایا گیا اور لکھا گیا تھا کہ ملزم کی رشتہ دار کے ساتھ فیملی کورٹ میں کیس چل رہا ہے اور بقول ملزمان ہم انکی مدد کررہے ہیں جس کی وجہ سے یہ ناراض تھے۔

پولیس نے ملزمان کے خلاف قتل اور اقدام قتل دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا، بعد ازاں خواتین ملزمان ضمانت پر رہا ہوئیں، تفیش مکمل ہونے پر پولیس کیجانب سے مکمل چالان عدالت میں جمع کرا دیا گیا، جس کے بعد ملزمان کا ٹرائل شروع ہوا۔

گزشتہ روز ملزمان کا ٹرائل مکمل ہوا اور عدالت نے تمام ثبوتوں کی بناء پر ملزم جاوید کو قتل کی دفعہ میں جرم ثابت ہونے پر دو بار پھانسی اور بیس لاکھ روپے جبکہ اقدام قتل میں تین سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانہ مقتول کے ورثاء کو ادا کرنے کے احکامات جاری کیے۔

عدالت نے فیصلے میں لکھ کہ جرمانوں کی عدم ادائیگی کی صورت میں ملزم کو مزید ایک سال کی قید کی جیل میں گزارنی ہوگی ۔

عدالتی فیصلے میں قرار دیاگیاکہ ملزم کو پھانسی پر تب تک لٹکایا جائے جبکہ تک اسکی موت واقع نہ ہوجائے ۔ دوسری جانب عدالت نے ناکافی شواہد اور عدم ثبوت کی بناء پر خواتین ملزمان کو کیس سے بری کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔

Source: https://www.express.pk/story/2814282/man-sentenced-to-death-twice-for-killing-2-brothers-2814282/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.