اسرائیلیوں نے پرچم لہراتے ہوئے "تمہارے گاؤں جل جائیں" اور "عربوں کی موت" کے نعرے لگائے
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی قوم پرستوں نے بیت المقدس پر قبضے کے 60 سال مکمل ہونے پر پریڈ کیا اور نسل پرستانہ نعرے لگائے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں کی تعداد میں اسرائیلیوں نے تقریباً چھ دہائیوں قبل جنگ میں مشرق بیت المقدس پر قبضے کی یاد میں سالانہ پریڈ کا انعقاد کیا۔
پریڈ کے دوران فلسطینیوں نے خوف کی وجہ سے گھروں کے اندر خود کو بند کر رکھا تھا۔
اسرائیلیوں نے مسلم کوارٹر سے پریڈ کا آغاز کیا جبکہ کچھ مظاہرین جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، نے اسرائیلی پرچم لہراتے ہوئے "تمہارے گاؤں جل جائیں" اور "عربوں کی موت" کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ اسرائیل نے 1967 کی مشرق وسطیٰ کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا اور بعد میں اسے ضم کر لیا تھا، ایسا اقدام جسے اقوام متحدہ اور بیشتر ممالک نے تسلیم نہیں کیا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.