ہڑتال کی کال کے باعث سب سے زیادہ نقصان متوسط اورمزدورطبقے کو ہو رہا ہے
آزادکشمیرمیں شرپسند جوائنٹ ایکشن کمیٹی کےاحتجاج اوردیگراشتعال انگیزسرگرمیوں سے عام شہری بری طرح متاثرہورہے ہیں
آزادکشمیرکے شہریوں کا کہنا ہے کہ کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کی کال کے باعث سب سے زیادہ نقصان متوسط اورمزدورطبقے کو ہو رہا ہے۔
روزانہ اجرت پرکام کرنے والے افراد، چھوٹے دکانداراورکاروباری طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے، دکانوں کی زبردستی بندش کے باعث روزمرہ اشیاء کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔
شہری کا کہنا تھا کہ آزادکشمیرکے عوام پرامن اورمحب وطن ہیں جوانتشاراوربدامنی کی بجائے امن، استحکام اور خوشحالی چاہتے ہیں، آزادکشمیرکی عوام بھی پاکستان کے ساتھ گہری وابستگی اورمحبت رکھتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ آزادکشمیراورپاکستان کا رشتہ محض جغرافیائی نہیں بلکہ دلوں کا رشتہ ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.