Native World News

نورپورتھل: گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

نورپورتھل: گھریلو جھگڑے پر میاں بیوی نے زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی

ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا

گھریلو تنازع اور پلاٹ کے جھگڑے پر میاں بیوی نے مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔

پولیس کے مطابق افسوسناک واقعہ نورپورتھل کے علاقے پیلو وینس میں پیش آیا جہاں 21 سالہ ساجد اور اس کی 19 سالہ اہلیہ کنزہ نے گھریلو ناچاقی اور پلاٹ کے تنازع سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھا لیں۔

ریسکیو حکام نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر دونوں کی لاشوں کو تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق میاں بیوی کے درمیان گھریلو اختلافات اور پلاٹ کا تنازع خودکشی کی وجہ بنا۔ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813295/noorpurthal-husband-and-wife-commit-suicide-by-consuming-poisonous-pills-over-a-domestic-dispute-2813295/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.