Native World News

اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی  سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن جعلی قرار

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا

حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت کاروباری اوقات کار کی تبدیلی سے متعلق زیر گردش نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دے دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات کار میں تبدیلی کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کاروباری اوقات کار حکومتی کفایت شعاری مہم کے تحت ہی برقرار رہیں گے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق کاروباری اوقات کار میں کسی بھی تبدیلی کی صورت میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813354/notification-circulating-in-islamabad-regarding-change-in-business-hours-declared-fake-2813354/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.