گلگت بلتستان میں 7 جون کو عام انتخابات شیڈول ہیں
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور رکن قومی اسمبلی اور خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری کی گلگت بلتستان میں انتخابی مہم کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے جہاں وہ مختلف حلقوں میں جلسوں سے خطاب کریں گے۔
پی پی پی کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان انتخابی مہم کے سلسلے میں 31 مئی کو بلتستان کے علاقے شگر، یکم جون کو خپلو اور 2 جون کو اسکردو میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
بلاول بھٹو زرداری 3 جون کو ضلع دیامر جبکہ خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری ہنزہ میں پی پی پی کے انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔
اسی طرح 4 جون کو بلاول بھٹو زرداری ضلع غذر جبکہ آصفہ بھٹو زرداری نگر میں جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔
گلگت بلتستان میں پولنگ سے قبل مہم کے آخری روز بلاول بھٹو زرداری 5 جون کو گلگت میں پی پی پی کے جلسے سے خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان میں عام انتخابات 7 جون 2026 کو شیڈول ہیں جہاں صوبائی اسمبلی کی 24 نشستوں پر پی پی پی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) سمیت دیگر سیاسی جماعتیں اور آزاد امیدوار میدان میں ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.