آبنائے ہرمز پر امریکا کے آئل ٹینکر پر حملے میں 3 بھارتی ہلاک ہوگئے تھے
امریکی فوج کے آبنائے ہرمز پر بھارتی آئل ٹینکر پر حملے میں 3 افراد کی ہلاکت پر مودی سرکار کا کیا گیا احتجاج رائیگاں گیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر پر واضح کیا کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تمام تجارتی بحری جہازوں کو امریکی افواج کی ہدایات کی فوری پابندی کرنا ہوگی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیلی فونک گفتگو میں مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خارجہ کو یہ بھی بتایا کہ ایران سے تیل کی اسمگلنگ اور امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارتی وزیر خبردار کیا کہ آبنائے ہرمز پر سفر کرنے والے ہر تجارتی جہاز کو امریکی افواج کے احکامات کو ماننا ہوگا۔ ایران سے تیل کی ترسیل یا امریکی بحری ناکہ بندی کی خلاف ورزی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ خلیج عمان میں آبنائے ہرمز کے قریب امریکی حملوں میں بھارتی عملے والے ایک آئل ٹینکر کو نشانہ بنایا گیا تھا جس میں تین بھارتی ملاح ہلاک ہوگئے تھے جب کہ بقیہ 21 کو عمانی کوسٹ گارڈ نے بحفاظت نکالا۔
اس واقعے کے بعد بھارت نے امریکی سفارت کار کو طلب کرکے باضابطہ طور پر سخت احتجاج ریکارڈ کرایا تھا اور اس اقدام کو غیر ضروری اور ناقابل قبول قرار دیا تھا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.