Native World News

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کیلیے پیر کو آئرلینڈ روانہ ہوگی

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم سہ فریقی سیریز کیلیے پیر کو آئرلینڈ روانہ ہوگی

میزبان آئر لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے خلاف سہ فریقی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلے گی

آئی سی سی ویمنزٹی ٹونٹی  ورلڈ کپ2026  میں شرکت اور اس سے قبل  تیاریوں کو حتمی شکل دینےکے لیے سہ ملکی ٹی ٹونٹی ویمن ٹورنامنٹ میں بھی حصہ  لینےکے لیے پا کستان ویمن کرکٹ ٹیم پیر کو آئر لینڈ روانہ ہو رہی ہے،میزبان آئر لینڈ اور ویسٹ انڈیزکے خلاف سہ فریقی سیریز 28 مئی سے 4 جون تک ڈبلن میں کھیلے گی۔

سیریز کا مقصد 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ اورویلزمیں ہونے والے آئی سی سی  ویمنز ٹی ٹونٹی  ورلڈ کپ سے قبل  قومی ویمن ٹیم کی حتمی تیاری ہے، پاکستان ویمن ٹیم ایونٹ میں دونوں ٹیموں کے کلاف 2،2 میچز کھیلے گی۔پاکستان کا پہلا میچ 29 مئی کو ویسٹ انڈیز، دوسرا میچ31 مئی کو آئرلینڈ ، تیسرا میچ3 جون  کو ویسٹ انڈیز اور چوتھا میچ میچ 4 جون کو آئر لینڈ سے طے ہے۔

آل راونڈر فاطمہ ثنا تین ملکی سیریز اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستان ویمنز ٹیم کی قیادت کریں گی، پاکستان ویمنز اسکواڈ میں فاطمہ ثناء، عالیہ ریاض، عائشہ ظفر، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید ، منیبہ علی صدیقی، نشرہ سندھو، نتالیہ پرویز، رمین شمیم، سعدیہ اقبال، سائرہ جبین، تسمیہ رباب اور طوبیٰ حسن بھی شامل ہیں، امبر کائنات، مومنہ ریاست، صدف شمس، سدرہ امین، سیدہ عروب شاہ اور امِ ہانی ریزرو کھلاڑی ہیں۔

پاکستان ویمنز ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 14 جون کو برمنگھم میں روایتی حریف بھارت کے خلاف کرے گی، گروپ مرحلہ کے دوسرے میچ میں  17 جون کو جنوبی افریقہ سے مقابلہ  ہوگا، 20 جون کو بنگلہ دیش اور 23 جون کو آسٹریلیا اپنے 5 ویں اور آخری میچ میں 27 جون کو برسٹل میں نیدرلینڈز کا سامنا کرے گی، ورلڈ کپ سے قبل پاکستان ویمنز ٹیم 6 جون کو سری لنکا اور 9 جون کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف وارم اپ میچز کھیلے گی۔

دریں اثنا دورہ آئر لینڈ کے لیے پاکستان ویمنز ٹیم کا 4 روزہ مختصر تربیتی کیمپ بدھ سے ایل سی سی اے  گراونڈ، لاہور میں شروع ہوگیا، ہفتہ تک جاری رہنے والے کوچنگ اسٹاف کھلاڑیوں  کی اہلیٹ اور صلاحیتوں میں نکھار لانے کی کوشش کرے گا۔

بعدازاں پیر کو قومی ویمن ٹیم اپنی منزل کی جانب روآنہ ہو جائے گی، واضح رہے کہ پاکستان ویمنز نے حال ہی میں کراچی میں زمبابوے کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ویمن سیریز میں 0-3 سے کلین سوئپ کیا تھا۔

Source: https://www.express.pk/story/2813962/pakistan-womens-cricket-team-to-leave-for-ireland-on-monday-for-tri-series-2813962/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.