Native World News

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی پولو فیسٹیول 2026 کا رنگا رنگ آغاز

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی پولو فیسٹیول 2026 کا رنگا رنگ آغاز

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شندور پولو فیسٹیول 2026 کا افتتاح کیا

دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور میں روایتی شندور پولو فیسٹیول 2026 کا رنگا رنگ آغاز ہو گیا۔

فیسٹیول کا انعقاد خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان کی حکومتوں اور پاک فوج کے تعاون سے کیا جا رہا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بطور مہمانِ خصوصی شندور پولو فیسٹیول 2026 کا افتتاح کیا۔

گورنر خیبر پختونخوا نے شندور پولو فیسٹیول کے انعقاد کو قومی یکجہتی، ثقافتی ہم آہنگی اور سیاحت کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا۔

فیسٹیول کے پہلے روز روایتی حریف چترال اور گلگت بلتستان کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے میں آیا۔

شائقین نے دونوں ٹیموں کی شاندار کارکردگی کو بھرپور سراہا اور خوب لطف اٹھایا۔

تقریب کے دوران پیرا گلائڈنگ کا دلکش مظاہرہ بھی پیش کیا گیا، جس نے حاضرین کی بھرپور توجہ حاصل کی۔

شندور پولو فیسٹیول 3 روز تک جاری رہے گا جس میں ملک بھر سے سیاح اور کھیلوں کے شائقین شرکت کر رہے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817166/traditional-polo-festival-2026-begins-in-shandur-the-worlds-highest-polo-ground-2817166

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.