Native World News

پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جہاں اختلافِ رائے موجود رہتا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جہاں اختلافِ رائے موجود رہتا ہے، بیرسٹر گوہر علی خان

پارٹی میں آمریت نہیں ہے کہ اختلافِ رائے کی بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی کی جائے یا اسے جماعت سے نکال دیا جائے

علی امین گنڈاپور اور مشتاق غنی سے منسوب آڈیو لیکس پر ردعمل دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف ایک بڑی سیاسی جماعت ہے جہاں اختلافِ رائے موجود رہتا ہے اور پارٹی اس کی حوصلہ افزائی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی میں آمریت نہیں ہے کہ اختلافِ رائے کی بنیاد پر کسی کے خلاف کارروائی کی جائے یا اسے جماعت سے نکال دیا جائے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی قیادت پر کسی قسم کا اختلاف یا گروپ بندی موجود نہیں، سب رہنما اور کارکن متحد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی دستار تلے تمام لوگ ایک ہیں اور پارٹی پرچم کے سائے میں متحد ہو کر آگے بڑھ رہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ پارٹی کا مؤقف "پاکستان فرسٹ" ہے اور پاکستان کی مسلح افواج کے حوالے سے کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمیشہ پاک افواج کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے اور قومی سلامتی کے معاملات پر واضح مؤقف رکھتی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817067/pakistan-tehreek-e-insaf-is-a-major-political-party-where-differences-of-opinion-exist-barrister-gohar-ali-khan-2817067

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.