Native World News

شمالی آئرلینڈ میں چاقو حملے کے بعد تارکینِ وطن مخالف پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

شمالی آئرلینڈ میں چاقو حملے کے بعد تارکینِ وطن مخالف پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے

حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے

شمالی آئرلینڈ میں ایک مبینہ چاقو حملے کے بعد تارکینِ وطن مخالف پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں مشتعل ہجوم نے متعدد گھروں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی۔

پولیس اور حکومتی حکام نے صورتحال کو انتہائی کشیدہ قرار دیتے ہوئے عوام سے امن قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ واقعات اس وقت شروع ہوئے جب ایک سوڈانی شہری پر چاقو حملے کے الزام میں گرفتار ہونے کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔ واقعے کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہر بھر میں احتجاج شروع ہوگیا، جو جلد ہی تشدد میں تبدیل ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سینکڑوں مظاہرین، جن میں سے کئی نے چہرے ڈھانپ رکھے تھے، مختلف علاقوں میں جمع ہوئے اور پولیس پر حملے کیے، جبکہ متعدد گاڑیوں اور ایک بس کو بھی آگ لگا دی گئی۔ مشرقی بلفاسٹ میں ایک گلی میں گھروں کے دروازے توڑنے اور کھڑکیاں چکناچور کرنے کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔

بی بی سی کے مطابق تقریباً 100 افراد پر مشتمل ایک گروہ نے ایک علاقے میں گھروں پر حملہ کیا، جس کے بعد ایک خاندان کو جلتے ہوئے گھر سے پولیس نے بحفاظت نکالا۔

Families FORCED TO EVACUATE after rioters TORCH THEIR HOMES during massive BELFAST ANTI-IMMIGRANT PROTESTSpic.twitter.com/2FGQpDGqN2

شمالی آئرلینڈ کی وزیرِاعلیٰ مشیل اونیل نے ان واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ماسک پہنے افراد کا خاندانوں کو گھروں سے نکال کر آگ لگانا ناقابلِ قبول اور شرمناک عمل ہے۔ برطانوی وزیراعظم نے بھی چاقو حملے کو ’سخت تکلیف دہ‘ قرار دیا ہے۔

Anti-immigrant protests erupted in Belfast following charges against a Sudanese man for a knife attack, leading to heightened tensionshttps://t.co/OIWqD92tezpic.twitter.com/Da0uOrEW3M

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص، جو 40 کی دہائی میں ہے، شدید زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے، جبکہ حملہ آور پر قتل کی کوشش سمیت متعدد الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

حکام کے مطابق صورتحال پر قابو پانے کے لیے اضافی پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے اور شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816842/belfast-erupts-in-anti-immigrant-riots-after-brutal-stabbing-incident-2816842/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.