Native World News

متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے والا متبادل پائپ لائن منصوبہ بنالیا

متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کو بائی پاس کرنے والا متبادل پائپ لائن منصوبہ بنالیا

ایران نے آبنائے ہرمز کو بند کر رکھا ہے جہاں سے دنیا کو تیل وگیس کی 80 فیصد ترسیل ہوتی ہے

متحدہ عرب امارات نے تیل و گیس کی ترسیل کے لیے عالمی آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز پر انحصار کم کرنے کے لیے نئے ویسٹ ایسٹ آئل پائپ لائن منصوبے پر کام تیز کردیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان ابوظہبی کے ولی عہد خالد بن محمد بن زائد النہیان  نے کیا جنھوں نے قومی نیشنل کمپنی ’’ادنوک‘‘ کو ہدایت دی ہے کہ منصوبے کی تکمیل جلد یقینی بنائی جائے۔

انھوں نے مزید بتایا کہ اس منصوبے کی تکیمل سے 2027 تک فجیرہ کے راستے تیل برآمد کرنے کی صلاحیت دگنی کی جا سکے اور اس طرح متحدہ عرب امارات کو آبنائے ہرمز کا متبادل مل جائے گا۔

یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات پہلے ہی حبشان-فجیرہ پائپ لائن کے ذریعے یومیہ تقریباً 18 لاکھ بیرل خام تیل آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر بحیرہ عمان تک پہنچا رہا ہے جب کہ اس نئی پائپ لائن سے یہ صلاحیت مزید بڑھ جائے گی۔

یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ایران اور امریکا-اسرائیل کشیدگی کے دوران آبنائے ہرمز کی ممکنہ بندش نے عالمی توانائی منڈیوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین بحری گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل تجارت کا 25 فیصد حصہ گزرتا ہے۔

خلیجی ممالک میں صرف متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے پاس ہی ایسی پائپ لائنیں موجود ہیں جو آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے خام تیل برآمد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں جبکہ عمان کو بحیرہ عمان تک براہِ راست رسائی حاصل ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813268/uae-new-oil-gas-pipeline-starit-of-hurmuz-2813268

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.