Native World News

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی لہر، سورج آگ برسانے لگا

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گرمی کی لہر، سورج آگ برسانے لگا

آج لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مزید گرم رہنے کا امکان ہے

پنجاب بھر میں خشک اور گرم موسم نے شدت اختیار کرلی سورج نے آنکھیں دکھانا شروع کردیں جبکہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے کے باعث شہری شدید گرمی سے پریشان ہو گئے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

شدید گرمی اور تپتی دھوپ کے باعث شہریوں کی بڑی تعداد نے گھروں تک محدود رہنے کو ترجیح دی جبکہ سڑکوں اور بازاروں میں معمول سے کم رش دیکھنے میں آیا۔

لاہور میں سورج اور بادلوں کے درمیان آنکھ مچولی، بارش کا کتنا امکان؟

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور مزید گرم رہنے کا امکان ہے۔

ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813415/heat-wave-hits-punjab-including-lahore-sun-starts-raining-fire-2813415/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.