Native World News

اسرائیل کا حماس کے کمانڈر عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا حماس کے کمانڈر عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ

غزہ میں جنگ ​​بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر یہ تازہ ترین حملہ ہے

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے غزہ شہر پر ایک فضائی حملے میں حماس کے کمانڈر عزالدین الحداد کو ہلاک کر دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یسرائیل کاٹز نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ عزالدین اسرائیل ڈیفنس فورسز کے قتل، اغوا اور انہیں زخمی کرنے کا ذمہ دار تھا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق غزہ میں المعتز کے نام سے مشہور رہائشی عمارت کو دو الگ الگ سمتوں سے بیک وقت داغے گئے تین میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا، اس سے پہلے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

غزہ میں جنگ ​​بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ پر یہ تازہ ترین حملہ ہے۔ دوسری جانب حماس نے نہ اسرائیلی دعوے کی ابھی تک تصدیق نہیں کی ہے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر فوری طور پر پہنچیں تاہم زخمیوں کو نکالنے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دوسری جانب عمارت سے ایک لاش اور کئی زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813304/israel-says-it-has-killed-hamas-commander-in-gaza-air-strike-2813304

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.