روس کے تمام بڑے نیوز چینلز اور جریدوں نے پاکستان کو امن کا ضامن اور اہم شراکت دار قرار دے دیا
روسی میڈیا کی جانب سے امریکا ایران امن معاہدے میں پاکستان کے قائدانہ کردار کی بھر پور ستائش کی گئی ہے۔
روس کے تمام بڑے نیوز چینلز اور جریدوں نے پاکستان کو امن کا ضامن اور اہم شراکت دار قرار دے دیا ہے۔ اسلام آباد مذاکرات کی کامیابی اور دنیا بھر کو متاثر کرنے والی جنگ کے خاتمے پر پاکستان کو بھرپور سراہا جا رہاہے ۔
روسی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے پاکستان کو امن کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان،امریکا ایران مذاکرات میں ہونے والی پیش رفت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا ۔
روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے پاکستانی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف سمیت پاکستان کی دیگر قیادت بطور ثالث اہم ترین کردار ادا کر رہےہیں ۔
روسی جریدہ اسپوتنک نے کہا کہ امریکا ایران امن معاہدے کے لیے دستخط کہیں بھی ہوں پاکستان ہی مرکزی ثالث رہے گا۔ اسلام آباد معاہدہ پاکستان میں تیار کیا گیا اور اس کا سارا کریڈٹ بھی پاکستان کو ہی جاتا ہے۔
روسی جریدہ آر ٹی کے مطابق پاکستان کی مخلصانہ ثالثی کی بدولت امریکا اور ایران دشمنی اور جنگ کے خاتمے تک پہنچے ہیں ۔ ٹاس کے مطابق امریکا ایران جنگ کے خاتمے کے بعدپاکستان معاشی ترقی کے لیے پُرامید اور پُرعزم ہے ۔
عالمی ماہرین کے مطابق متاثر کن جنگ کے خاتمہ کے لیے پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت نے انتھک محنت کی ہے، جس کے ثمرات دنیا بھر کو ملیں گے ۔ ایران امریکا معاہدے سےپاکستان کی ساکھ مستحکم ہوئی اور پاکستان امن کا ضامن اور نئی قوت بن کر ابھرا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.