Native World News

امریکی شہری نے جلتی مشعلوں کے ساتھ کرتب دِکھا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا

امریکی شہری نے جلتی مشعلوں کے ساتھ کرتب دِکھا کر نیا ریکارڈ بنا ڈالا

ڈیوڈ رش نے تین جلتی ہوئی مشعلوں کو مسلسل 6 منٹ اور 25.49 سیکنڈ تک اچھال کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا

امریکا کے ایک سیریل ریکارڈ بریکر نے تین مشعلوں کے ساتھ کرتب دِکھا کر نیا گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

ریاست آئیڈاہو سے تعلق رکھنے والے ڈیوڈ رش نے تین جلتی ہوئی مشعلوں کو مسلسل 6 منٹ اور 25.49 سیکنڈ تک اچھال کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ منفرد کوشش انہوں نے ہوبل کریک پارک میں اپنے بیٹے کی فٹبال پریکٹس کے اختتام پر کی۔ اس دوران وہ مسلسل جلتی ہوئی مشعلوں کو جگلنگ کرتے رہے اور مقررہ وقت سے کہیں زیادہ دیر تک توازن برقرار رکھا اور تین جلتی ہوئی مشعلوں کے ساتھ سب سے طویل مدت تک جگلنگ کا نیا عالمی اعزاز حاصل کر لیا۔

ڈیوڈ رش اس سے قبل بھی جگلنگ سمیت مختلف شعبوں میں متعدد گنیز ورلڈ ریکارڈز قائم کر چکے ہیں اور دنیا بھر میں منفرد کارناموں کے باعث شہرت رکھتے ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2817408/idaho-man-juggles-flaming-torches-for-over-6-minutes-2817408

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.