Native World News

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛  بینک کتنے دن بند رہیں گے؟

عیدالاضحیٰ کی تعطیلات؛  بینک کتنے دن بند رہیں گے؟

تعطیلات کے دوران بینک کے تمام دفاتر میں کاروباری و دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی، اعلامیہ

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کے موقع پر 3 روزہ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق بینک دولت پاکستان (ایس بی پی) عید الاضحٰی کے موقع پر عام تعطیلات کے باعث 26 تا 28 مئی 2026ء (منگل تا جمعرات) کو بند رہے گا۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان تاریخوں کے دوران بینک کے تمام دفاتر میں کاروباری و دفتری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عید الاضحیٰ کی ان تعطیلات کے بعد بینک 29 مئی بروز جمعہ سے اپنے معمول کے مطابق دوبارہ کھل جائیں گے، جہاں صارفین اپنی بینکنگ خدمات حسب معمول حاصل کر سکیں گے۔

بینک انتظامیہ نے اس شیڈول سے تمام متعلقہ مالیاتی اداروں کو بھی آگاہ کر دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814188/eid-ul-adha-holidays-how-many-days-will-banks-be-closed-2814188

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.