Native World News

لاہور میں 25 سالہ لڑکی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

لاہور میں 25 سالہ لڑکی سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

پولیس کا بروقت ایکشن، خاتون سمیت تین ملزمان گرفتار، بھائی کی مدعیت میں مقدمہ

لاہور تھانہ ہیئر کے علاقے ملکھوکی گاؤں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے 25 سالہ خاتون ثوبیہ جاں بحق ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہیئر کے علاقہ ملکھوکی گاؤں میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر تشدد کر کے 25 سالہ کو مار ڈالا جس پر بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

واقعے کے بعد ایس پی کینٹ کی ہدایت پر ایس ایچ او ہیئر نے پولیس ٹیم کے ہمراہ فوری ایکشن کرتے ہوئے قتل کے الزام میں خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کیا جن کی شناخت  معین، قاسم اور ملزمہ سعدیہ  کے ناموں سے ہوئی۔

لاہور: نجی ہوٹل میں 23 سالہ لڑکی کو قتل کرکے فرار ہونے والے ملزم گرفتار

کوئٹہ میں باپ نے بیوی اور چار بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی

کراچی: بیوی کو راڈ کے پے در پے وار سے قتل کرنے کے معاملے میں اہم پیشرفت

ایس پی کینٹ اختر نواز نے بتایا کہ پولیس اور فرانزک ٹیم کے موقع سے شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ لاش کو  تحویل میں لے ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ مقتولہ کے بھائی محمد یاسر کی مدعیت میں نامزد ملزم معین، قاسم، سعدیہ اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا،ایس پی کینٹ اختر نواز

Source: https://www.express.pk/story/2816772/25-year-old-girl-reportedly-killed-by-in-laws-2816772

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.