شہریت یا مستقل رہائش کے حصول میں آسانی انسانی ہمدردی کے اصولوں سے مطابقت رکھتی ہے
فرانس کے دارالحکومت پیرس میں فلسطینیوں کو فرانسیسی شہریت دینے کے حق میں ایک علامتی ووٹنگ منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں ووٹرز نے حقِ شہریت کی حمایت میں ووٹ ڈال دیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس میں یہ پیشرفت فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر دیکھی جا رہی ہے۔
پیرس کونسل میں ووٹنگ میں حصہ لینے والے شہریوں کی اکثریت نے ایسے فلسطینی باشندوں کو شہریت کا حقدار ٹھہرایا جو طویل عرصے سے فرانس میں مقیم ہیں یا جنہیں انسانی بنیادوں پر تحفظ درکار ہے۔
🔴🇫🇷🇵🇸 ALERTE INFO — Le Conseil de Paris a voté la citoyenneté d'honneur pour le peuple palestinien.pic.twitter.com/qf3jo4pxu6
اس اقدام کا مقصد فلسطینی مہاجرین اور متاثرینِ جنگ کے مسائل کو اجاگر کرنا بھی بتایا جا رہا ہے۔
حامی حلقوں کا کہنا ہے کہ غزہ اور دیگر فلسطینی علاقوں میں جاری انسانی بحران کے پیشِ نظر فرانس کو متاثرہ افراد کے لیے مزید مواقع اور قانونی تحفظ فراہم کرنا چاہیے۔ شہریت یا مستقل رہائش کے حصول میں آسانی انسانی ہمدردی کے اصولوں سے مطابقت رکھتی ہے۔
واضح رہے کہ فرانسیسی حکومت کی جانب سے اس ووٹنگ کے نتائج کو قانونی طور پر نافذ کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں کوئی حتمی اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم اس پیش رفت نے ملک میں امیگریشن، شہریت اور فلسطینی مسئلے پر جاری بحث کو مزید تقویت دی ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.