جوڈیشل کونسل نے 6 ججز کے خط کے معاملے کو مؤخر کرتے ہوئے رائے دی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے، ذرائع
سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کے خلاف شکایات کو داخل دفتر کرتے ہوئے 6 ججز کے خط کا معاملہ مؤخر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ہوا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اعلامیے کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس کانفرنس روم سپریم کورٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا اور چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے بطور چیئرپرسن جوڈیشل کونسل کی سربراہی کی۔
اجلاس میں چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان، جسٹس منیب اختر، جسٹس جمال خان مندوخیل، وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس حسن اظہر رضوی، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سرفراز ڈوگر نے شرکت کی۔
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر ،جسٹس شاہد وحید اور جسٹس عتیق شاہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ شریک ہوئے۔
اعلامیے کے مطابق جوڈیشل کونسل نے ادارہ جاتی احتساب، شفافیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ممبران سے متعلق معاملے پر غور کیا جبکہ کونسل کی تشکیل نو ہوئی اور چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان نے کونسل کی سربراہی کی۔
سپریم جوڈیشل کونسل نے 23 شکایات کو داخل دفتر کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلیٰ عدلیہ کے 6 ججوں کے خط کے معاملے کو مؤخر کرتے ہوئے رائے دی کہ یہ معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.