Native World News

پاکستان کی صمود فلوٹیلا کے انسانی حقوق کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی بدسلوکی کی شدید مذمت

پاکستان کی صمود فلوٹیلا کے انسانی حقوق کارکنوں کے ساتھ اسرائیلی بدسلوکی کی شدید مذمت

پاکستان نے تمام غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، دفتر خارجہ

دفتر خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا میں سوار انسانی حقوق کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور اسرائیلی بدسلوکی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بین الاقوامی پانیوں میں اسرائیلی قابض فورسز کی جانب سے گلوبل صمود فلوٹیلا کو غیر قانونی طور پر روکنے، انسانی حقوق کے کارکنوں کی ناحق گرفتاری اور ان کے ساتھ ناروا سلوک کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔

دفتر خارجہ کے مطابق زیر حراست افراد میں پاکستانی انسانی حقوق کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہیں۔ پاکستان نے تمام غیر قانونی طور پر حراست میں لیے گئے کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ زیر حراست افراد کی سلامتی، وقار اور بنیادی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

وزارت خارجہ خطے میں پاکستانی سفارتی مشنز سے مسلسل رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی زیر حراست پاکستانی شہری کی محفوظ واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔

Source: https://www.express.pk/story/2814050/pakistan-strongly-condemns-israeli-abuse-of-human-rights-activists-on-samood-flotilla-2814050

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.