Native World News

ملک میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو شراب اجازت دی جائے، سینیٹ اراکین کی سفارش

ملک میں رہائش پذیر غیر ملکیوں کو شراب اجازت دی جائے، سینیٹ اراکین کی سفارش

گھریلو اور کم آمدن صارفین کے بجلی بلوں سے اضافی چارجز اور ٹیکس واپس لیے جائیں ، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کی سفارش

سینٹ کی قائمہ کمیٹی نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15فیصد اضافے اور غیرملکیوں کو اپنے ساتھ شراب لانے کی اجازت دینے کی تجاویزدے دیں۔

بجٹ پر بحث کیلئے سینٹ کا اجلاس آج بھی چیئرمین سینٹ سیدیوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت ہوا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین نے کمیٹی کی فنانس بل 2026 پر ایوان کی سفارشات سینیٹ میں پیش کیں جس کی ایوان نے منظوری دے دی۔

سینیٹ میں بجٹ کے حوالے سے پیش کی گئی سفارشات میں وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافہ کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

سفارشات کے مطابق وفاقی ملازمین اور پنشنرز کے منجمد میڈیکل الاوٴنس کو بحال کیا جائے جبکہ تنخواہ دار اور کم آمدن افراد کے ٹیکس ریٹ کم کیے جائیں۔

مزید کہا گیا کہ اشیاء خورونوش، ادویات، تعلیمی سامان اور زرعی ان پٹ پر جی ایس ٹی میں کمی کی جائے اور بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے فنڈ مختص کیا جائے۔

سینیٹ سفارشات میں یہ بھی کہا گیا کہ رہائش پذیر یا وزٹ پر آئے غیر ملکیوں کو اپنے استعمال کے لیے شراب لانے کی اجازت دی جائے۔

اس کے علاوہ سفارش کی گئی کہ کھاد، بیج، کیڑے مار ادویات، ڈیزل اور زرعی مشینری پر ٹیکس اور ڈیوٹی صفر کی جائے جبکہ سرکاری اسپتالوں، بنیادی صحت، اعلیٰ تعلیم فنڈ اور اسکالرشپس کے بجٹ میں اضافہ کیا جائے۔

سفارشات میں غیر ترقیاتی اخراجات کم کرنے، ایس ایم ایز کا ٹیکس نظام سادہ بنانے، ضروری اشیاء اور تنخواہ دار طبقے پر مجوزہ ٹیکس اقدامات پر نظرثانی اور ٹیکس بیس بڑھانے کی تجویز بھی شامل ہے۔

مزید کہا گیا کہ گھریلو اور کم آمدن صارفین کے بجلی بلوں سے اضافی چارجز اور ٹیکس واپس لیے جائیں جبکہ آئی ٹی ایکسپورٹرز اور فری لانسرز کے لیے ٹیکس استثنیٰ کو مزید 10 سال تک بڑھایا جائے۔

سینیٹ سفارشات میں 3 ہزار سی سی سے بڑی گاڑیوں، لگڑری پراپرٹی اور غیر پیداواری اثاثوں پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ضروری اشیاء پر ان ڈائریکٹ ٹیکس کم کرنے اور ترقیاتی بجٹ منتخب مقامی حکومتوں کو منتقل کرنے کا میکینزم بنانے کی سفارش بھی شامل ہے۔

مزید کہا گیا کہ مہنگی ریٹیل، رئیل اسٹیٹ اور نان فائلرز کی لگڑری ٹرانزیکشنز کے لیے جامع ٹیکس اور دستاویزی اقدامات کیے جائیں اور وفاقی ترقیاتی بجٹ کی ایک مقررہ شرح مقامی حکومتوں کو منتقل کی جائے۔

سفارشات میں یہ بھی کہا گیا کہ کم پراپرٹی ٹیکس صرف پہلی بار گھر خریدنے والوں پر رکھا جائے جبکہ دوسری بار گھر خریدنے اور پلاٹس رکھنے والے سرمایہ کاروں پر پراپرٹی ٹیکس بحال رکھا جائے۔

سفارشات منظوری کے بعد بات کرتے ہوئے سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصرعباس نے کہا ہم اس بجٹ کو مستردکرتے ہیںساٹ: علامہ راجہ ناصرعباس(قائدحزب اختلاف سینٹ)بجٹ پر بحث کو سمیٹتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ایسے اقدامات اٹھارہے ہیں جن سے قوم کو اپنے پاؤں پر کھڑاکیاجاسکےساٹ:محمداورنگزیب۔۔۔۔(وفاقی وزیرخزانہ)سینٹ اجلاس کے دوران پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے سینیٹروقارمہدی اورایم کیوایم کی سینیٹرخالدہ عطیب نے ایران امریکہ معاہدے پر فیلڈمارشل کو خراج تحسین پیش کیا،ایوان بالاکااجلاس غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردیاگیا،نعیم اصغرایکسپریس نیوزاسلام آباد

Source: https://www.express.pk/story/2818149/senate-committee-advise-to-allow-alcohol-forgivers-2818149/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.