Native World News

لائیو اسٹاک شعبے میں اہم کامیابی،روسی ویکسین کی فراہمی بحال

لائیو اسٹاک شعبے میں اہم کامیابی،روسی ویکسین کی فراہمی بحال

اس پیش رفت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا

لائیو اسٹاک شعبے میں ایک اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے روسی فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز ویکسین کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔

اس پیش رفت میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل نے کلیدی کردار ادا کیا، جس کے نتیجے میں لائیوسٹاک شعبے کی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو مزید تقویت ملی ہے۔پاکستان میں فٹ اینڈ ماؤتھ ڈیزیز سے لاکھوں مویشی متاثر ہو رہے ہیں، جس کے باعث مویشیوں کی پیداوار اور برآمدات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران اس بیماری کے تقریباً 2,100 کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے روسی ویکسین کی فراہمی سے متعلق درپیش اہم مسئلہ کامیابی سے حل کر لیا گیا۔ روس کے تجارتی نمائندے ڈینس اے نیو زوروف نے اس حوالے سے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری پر ایس آئی ایف سی کے کردار کو سراہا۔ماہرین کے مطابق اس اقدام سے مویشی پالنے والے کسانوں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا جبکہ بیماریوں سے بچاؤ کے نظام کو بھی مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔ بہتر ویکسین فراہمی سے لائیوسٹاک کی پیداوار اور معیار میں بہتری کے ساتھ ساتھ شعبے کی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔اس پیش رفت سے پاکستان کے لائیوسٹاک شعبے کو فروغ ملنے، برآمدات کے امکانات بڑھنے اور پاکستان و روس کے درمیان تعاون مزید مستحکم ہونے کی توقع ہے۔ ایس آئی ایف سی کے عملی اقدامات کے باعث پاکستان کا لائیوسٹاک شعبہ جدت، پائیداری اور خود کفالت کی جانب تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817469/significant-success-in-livestock-sector-russian-vaccine-supply-restored-2817469/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.