Native World News

کراچی بار کے سالانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج

کراچی بار کے سالانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں درج

مقدمہ سندھ بار کونسل کے ملازم منیر احمد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کیخلاف درج کیا گیا

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں مبینہ دھاندلی کا مقدمہ سٹی کورٹ تھانے میں نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا گیا۔

مقدمہ سندھ بار کونسل کے ملازم منیر احمد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ 7 مئی کو الیکشن کے دوران ساڑھے 10 بجے دھاندلی کا شور مچایا گیا، 30 سے 40 وکلاء نے بیلٹ پیپرز زبردستی چھین کر نعرے بازی شروع کردی۔

مقدمے کے مطابق ویسٹ کورٹ سے پولنگ مواد چھین کر دوسرے اضلاع میں پولنگ بھی بند کروادی، گالم گلوچ کرتے ہوئے وکلاء و شرپسند عناصر نے الیکشن عمل کو سبوتاژ کیا۔

مدعی نے کہا کہ سندھ بار کونسل کے کہنے پر ریٹرنگ افسران پر تشدد اور توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کروانے آیا ہوں۔ پولیس نے درخواست پر نامعلوم ملزمان کیخلاف مقددمہ درج کرلیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2812472/fir-registered-on-karachi-bar-election-riging-2812472/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.