Native World News

پاکستان ریویو میں کمزور، 2 وکٹیں جلد اڑانے کا موقع گنوا دیا

پاکستان ریویو میں کمزور، 2 وکٹیں جلد اڑانے کا موقع گنوا دیا

لٹن داس نے موقع ملنے پر 126 رنز بنا کر بنگلا دیش کی پوزیشن مستحکم کر دی

بنگلا دیش سے دوسرے ٹیسٹ کے ابتدائی روز پاکستان نے ریویو بچانے کی خاطر 2 وکٹیں جلد اڑانے کا موقع گنوا دیا۔

پہلے مایوس بولر ساجد خان تھے جنہوں نے مشفیق الرحیم کے خلاف کیچ کی اپیل رد ہونے پر کپتان سے ریویو لینے کا کہا، ان کا خیال تھا کہ گیند گلوو کو چھوتے ہوئے گئی مگر شان مسعود نے وکٹ کیپر محمد رضوان اور دیگر سے مشاورت کے بعد ریویو سے گریز کیا۔

اسنیکو میٹر نے گیند کے گلوو سے چھونے کی تصدیق کر دی۔ اس وقت مشفیق 18 رنز پر کھیل رہے تھے، وہ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

اسی طرح لٹن داس کو 52 کے انفرادی اسکور پر موقع ملا، جب خرم شہزاد نے ان کے خلاف اپیل کی، اس بار بھی کپتان نے ریویو سے گریز کیا، بعد میں گیند کے گلوز کو چھو کر پیچھے جانے کی تصدیق ہوئی۔

لٹن داس پھر 126 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، تب تک وہ اپنی ٹیم کا ٹوٹل بہتر پوزیشن پر پہنچانے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813445/pakistan-weak-in-reviews-missed-opportunity-to-take-two-quick-wickets-2813445

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.