Native World News

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے پاکستانی معیشت نئی سمت کی جانب گامزن

ایس آئی ایف سی کی اصلاحات سے پاکستانی معیشت نئی سمت کی جانب گامزن

پانڈا بانڈز کے ذریعے چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی بڑی کامیابی ہے، پروفیسر ڈاکٹر نوید

ایس آئی ایف سی نے مختلف شعبوں میں ہم آہنگی کو فروغ دے کر معاشی اصلاحات کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے۔

ماہر معیشت پروفیسر ڈاکٹر نوید نے کہا ہے کہ ایس آئی ایف سی نے مختلف اداروں اور شعبوں میں پالیسی ہم آہنگی  اور عملی معاشی اصلاحات کو فروغ دیا ہے، پانڈا بانڈز کے ذریعے چینی کیپٹل مارکیٹ تک رسائی حال ہی میں ہونے والی سب سے بڑی کامیابی ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر نوید نے کہا کہ ایس آئی ایف سی پاکستان کے معاشی روڈ میپ کو مزید وسعت دینے کے لیے کام کر رہی ہے، سیاحت، صحت اور خدمات پر مبنی برآمدات کےذریعے ملک میں معاشی اور سماجی ترقی کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے سفارتی سطح پر اپنی ساکھ مضبوط بنائی ہے اور اب معاشی ترقی کے اگلے مرحلے میں داخل ہو رہا ہے، ایس آئی ایف سی کے اقدامات کے نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور ان کے فوائد طویل عرصے تک ملک کو فائدہ پہنچائیں گے، ایس آئی ایف سی ون ونڈو نظام ، بروقت فیصلوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816806/pakistan-economy-road-to-new-direction-after-sifc-reforms-2816806

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.