Native World News

اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والا مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

اے آئی کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والا مسافر رنگے ہاتھوں گرفتار

ملزم احتشام نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا

ریلویز پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کی مدد سے بنائی گئی جعلی ٹکٹ پر سفر کرنے والے ایک مسافر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ملزم کو فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 1 سے حراست میں لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملزم احتشام نے شالیمار ایکسپریس کے ذریعے سانگلہ ہل سے فیصل آباد تک سفر کیا اور دوران چیکنگ جعلی ٹکٹ کو اصلی ٹکٹ ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

ریلویز پولیس نے مشکوک ٹکٹ کی جانچ پڑتال کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ملزم کے خلاف تھانہ ریلویز پولیس فیصل آباد میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2812979/passenger-caught-red-handed-traveling-on-ai-generated-fake-ticket-2812979

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.