حکومت کے عوام دشمن اقدامات کے خلاف عوام نکلے ہیں، حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام باہر نکلیں گے، حافظ نعیم الرحمان
جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے خلاف ہماری تحریک کا آغاز ہوگیا ہے، جلد ہی ہڑتال کی کال دیں اور پورے ملک میں شٹرڈاؤن ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے اسلام آباد میں مہنگائی کے خلاف مظاہرے سے خطاب میں کہا کہ جو یہ کہتے تھے کہ پیٹرول اور بجلی مہنگی ہونے پر لوگ نہیں نکلتے تو وہ عوام کو دیکھ لیں، آج سے ہماری بڑی تحریک کا آغاز ہو گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کے تمام عوام دشمن اقدامات کے خلاف عوام نکلے ہیں، حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو عوام باہر نکلیں گے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ آئی پی پیز مافیا کو 3400 ارب روپے ادا کیے گئے، عوام کا خون نچوڑ کر جمع ہونے والے پیسے چندہاتھوں میں دیے جاتے ہیں، پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے آئی ہی پیز مافیا کو مضبوط کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موٹر سائیکل غریب لوگ چلاتے ہیں، صرف اس سال موٹر سائیکل چلانے والوں سے 1200 ارب روپے وصول کیے گئے۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ جلد ہڑتال کی کال دیں گے، ملک بھر میں کوئی ایک بازار نہیں کھلے گا اور مکمل شٹر ڈاؤن ہو گا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.