Native World News

افغانستان میں سیکیورٹی بحران سنگین، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں اہم انکشافات

افغانستان میں سیکیورٹی بحران سنگین، اقوام متحدہ کی نئی رپورٹ میں اہم انکشافات

پاکستان نے اسلام آباد مسجد پرہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کا جواب دیتے ہوئےالقاعدہ کااہم کمانڈر ہلاک کیا

سیکرٹری جنرل انتونیوگوتریس نے افغانستان کی صورتحال پر تازہ ترین سہ ماہی رپورٹ سلامتی کونسل میں پیش کردی۔

اقوام متحدہ  کےسیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں افغان سرزمین پردہشتگردوں کی موجودگی کے پاکستانی موقف کی تائید کی گئی۔ اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق عالمی دہشتگرد تنظیمیں تاحال افغان سرزمین پر اپنی پوری عسکری اورجنگی صلاحیتوں کیساتھ کھلے عام سرگرم ہیں۔

پاکستان نے21فروری کوننگرہاراورپکتیکامیں فضائی حملےکرکےفتنہ الخوارج اورداعش کےٹھکانوں کوتباہ کردیا۔ طالبان رجیم پاکستان مخالف دہشتگرد گروہوں کیخلاف کارروائی کرنےمیں ناکام رہی جس کی وجہ سے پاکستان کومجبوراًیہ قدم اٹھانا پڑا۔

پاکستان نے اسلام آباد مسجد پرہونے والے بزدلانہ خودکش حملے کا جواب دیتے ہوئےالقاعدہ کااہم کمانڈر ہلاک کیا۔ پاکستان نے26فروری کوافغان طالبان کیخلاف آپریشن غضب الحق کاآغازکیاجس میں عسکری تنصیبات کونشانہ بنایاگیا۔

پاکستان کیساتھ سرحدی بندش سے افغان تجارت میں 90 فیصد سے زائد کی کمی آئی جبکہ ٹرانسپورٹ لاگت میں 30 فیصد اضافہ ہوا ، 29 لاکھ افغان شہریوں کی واپسی کے بعد طالبان رجیم لیبر مارکیٹ، رہائش اوربنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی۔

افغانستان میں طالبان رجیم مخالف متعدد مسلح گروپس سرگرم ہیں جنہوں نے حالیہ 18 کارروائیوں کی ذمہ داری قبول کی۔

عالمی ماہرین کے مطابق طالبان رجیم کی ناقص پالیسیوں کے باعث القاعدہ اور داعش جیسی عالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرگرمیاں نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطےکیلئے خطرناک ہیں۔

Source: https://www.express.pk/story/2816974/armed-groups-in-afghanistan-2816974/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.