Native World News

لاہور: اپارٹمنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ درج، رات ساتھ گزارنے والا مقتولہ کا دوست گرفتار

لاہور: اپارٹمنٹ سے نوجوان لڑکی کی لاش ملنے کا مقدمہ درج، رات ساتھ گزارنے والا مقتولہ کا دوست گرفتار

مقتولہ فضا نے اپارٹمنٹ بک کروایا تھا جہاں وہ اپنے دوست وقار یاسین کے ساتھ رات بھر موجود رہی، پولیس

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں اپارٹمنٹ سے لڑکی کی لاش ملنے کے واقعے میں پولیس نے مقتولہ کے دوست کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق فضا نے اپارٹمنٹ بک کروایا تھا جہاں وہ اپنے دوست وقار یاسین کے ساتھ رات بھر موجود رہی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق لڑکی کی حالت خراب ہونے پر وقار یاسین نے ریسکیو کو کال کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فضا کی موت کی تصدیق ہونے کے بعد وقار یاسین موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے تعاقب کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق شبہ ہے کہ لڑکی کو قتل کیا گیا ہے، تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اصل حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816847/lahore-case-registered-after-body-of-young-girl-found-in-apartment-friend-of-deceased-who-spent-night-with-her-arrested-2816847/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.