Native World News

وزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

وزیراعظم کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی

رانا تنویر نے کہا وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کو گندم مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ای سی سی نے خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی کی منظوری دے دی۔

وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 جون 2026وزیراعظم کے احکامات کی روشنی میں وزارتِ فوڈ سیکیورٹی نے خیبر پختونخوا کے عوام کو گندم کی فراہمی کے اقدامات مکمل کر لیے، خیبر پختونخوا کو گندم کی فراہمی وزیراعظم کی عوام دوست پالیسیوں کا عملی مظہر ہے۔

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق خیبر پختونخوا کو گندم سال کے آغاز میں مقرر شدہ سرکاری قیمت پر فراہم کی جائے گی،  وفاقی حکومت عوام کو سستی گندم کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مؤثر اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817163/on-the-instructions-of-the-prime-minister-the-ecc-approved-the-supply-of-wheat-to-khyber-pakhtunkhwa-2817163

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.