Native World News

بیلجیم میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

بیلجیم میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے قومی ہاکی ٹیم کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب

پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا

بیلجیم میں پاکستان ہاکی ٹیم کے اعزاز میں پاکستان ایمبیسی کی جانب سے استقبالیہ تقریب ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق تقریب میں پاکستانی کمیونٹی، مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات، سفارتی حکام اور قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ممبر بورڈ آف گورنرز چوہدری پرویز علی سندھیلہ، کو آرڈنیٹر  طاہر علی شاہ نے بھی خصوصی شرکت کی۔

پاکستان کے سفیر رحیم حیات قریشی نے قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا استقبال کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی کھیل ہاکی نے دنیا بھر میں پاکستان کو شناخت دلانے میں اہم کردار ادا کیا، وہ دن دور نہیں جب ایک بار پھر پاکستانی ٹیم اپنا کھویا ہوا مقام پالے گی، ہمیں دنیا پر سبقت پانے کے لیے مزید محنت  کرنا پڑے گی۔

اس موقع پر منظور الحسن، چیف کوچ پاکستان ہاکی ٹیم نے پاکستان ایمبیسی اور سفیر پاکستان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیلجیم پہنچنے کے بعد سے پاکستانی سفارتی عملے نے ٹیم کی جس محبت، خلوص اور پیشہ ورانہ انداز میں میزبانی کی ہے وہ قابلِ تحسین ہے۔

ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے پاکستانی ایمبیسی حکام کے جذبے کو سراہتے ہوئے اگلے میچز میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم کو بیلجیم اور اسپین کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اب 19 جون کو ایک بار پھر بیلجیم سے سامنا ہوگا اور 20 جون کو اسپین  سے دوبارہ میچ شیڈول ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817765/pakistan-embassy-in-belgium-hosts-reception-in-honor-of-national-hockey-team-2817765

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.