Native World News

فیفا ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ فٹبال ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

فیفا ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ فٹبال ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو افراد گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 18 ہزار امریکی ڈالر ہے

امریکا میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے دوران انگلینڈ فٹبال ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں دو افراد پر فردِ جرم عائد کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مصطفیٰ سالک اور عرفان کمال کے خلاف چوری شدہ سامان رکھنے کے الزام میں ایک ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ چوری ہونے والے سامان کی مالیت تقریباً 18 ہزار امریکی ڈالر ہے جس میں انگلینڈ ٹیم کی کٹس اور دیگر ضروری آلات شامل تھے۔

بیان کے مطابق سامان اس وقت چوری کیا گیا جب اسے فلوریڈا میں قائم انگلینڈ کے تربیتی کیمپ سے کینساس سٹی میں واقع ورلڈ کپ بیس کی جانب منتقل کیا جا رہا تھا۔

تفتیشی حکام کے مطابق دونوں ملزمان کے قبضے سے مبینہ طور پر چوری شدہ سامان برآمد کیا گیا جس کے بعد ان پر فردِ جرم عائد کی گئی۔

ریاستی قانون کے تحت اس جرم میں ملوث افراد کو زیادہ سے زیادہ سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے۔

واقعے کے بعد حکام نے ورلڈ کپ سے متعلق ٹیموں کے سامان اور لاجسٹکس کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817508/two-men-arrested-for-stealing-england-football-team-equipment-during-fifa-world-cup-2817508

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.