Native World News

وزیراعظم بلاول بھٹو کی ملاقات، سیاسی امور اور بجٹ پر تبادلہ خیال

وزیراعظم بلاول بھٹو کی ملاقات، سیاسی امور اور بجٹ پر تبادلہ خیال

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا

وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کی عالمی امن کے لیے کی گئی سفارتی کوششوں پر وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے سیاسی و ملکی اموراور بجٹ کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم نے وفاق اور صوبوں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور باہمی تعاون کو قومی ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ وزیراعظم اور بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔

ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ قومی اہمیت کے منصوبوں کی کامیاب تکمیل اور عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے وفاقی اور صوبائی اداروں کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھا جائے گا۔

بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان میں حکومت سازی میں حمایت پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817951/meeting-with-prime-minister-bilawal-bhutto-discussing-political-affairs-and-budget-2817951

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.