Native World News

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہونے کا فیصلہ

تحریک انصاف کا پنجاب اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں شریک ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی آج اڈیالہ جیل کے باہر نہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے، اپوزیشن لیڈر

پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے صوبائی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ  کرلیا۔

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ارکان پنجاب اسمبلی اجلاس میں بھرپور شرکت کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ارکان پنجاب اسمبلی آج اڈیالہ جیل کے باہر نہیں بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ اجلاس میں عوام کی بھرپور نمائندگی کی جائے گی ۔اپوزیشن بجٹ اجلاس میں عوامی ایشو کے ساتھ بانی پی ٹی آئی کی رہائی سمیت دیگر ایشو پر احتجاج کرے گی۔

Source: https://www.express.pk/story/2817738/pti-decides-to-participate-in-punjab-assembly-budget-session-2817738

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.