امریکی کوسٹ گارڈ اور امریکی ایئر فورس نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا
امریکا کی ریاست فلوریڈا کے ساحل کے قریب سمندر میں گرنے والے نجی طیارے میں سوار تمام 11 افراد معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے جنہیں کئی گھنٹوں بعد لائف بوٹ سے ریسکیو کر لیا گیا۔
امریکی کوسٹ گارڈ اور فضائیہ حکام کے مطابق دو انجنوں پر مشتمل ٹربو پروپ طیارہ بہاماس سے فلوریڈا جا رہا تھا کہ اٹلانٹک سمندر میں میلبورن کے ساحل سے تقریباً 80 میل دور حادثے کا شکار ہوگیا۔
حادثے کے بعد طیارے سے ایمرجنسی لوکیشن سگنل موصول ہوا جس پر امریکی کوسٹ گارڈ اور امریکی ایئر فورس نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو آپریشن میں شریک ایئر فورس میجر الزبتھ پیواٹی نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ تمام افراد کا زندہ بچ جانا واقعی معجزہ ہے۔
حکام کے مطابق سرچ اینڈ ریسکیو مشن کے دوران ایک کومبیٹ کنگ طیارے نے خراب موسم اور قریب آتے طوفان کے باوجود سمندر میں موجود لائف رافٹ کا سراغ لگایا اور متاثرین کے لیے خوراک، پانی اور اضافی حفاظتی سامان بھی گرایا۔
بعد ازاں ریسکیو ٹیموں نے تمام مسافروں کو بحفاظت سمندر سے نکال لیا۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.