Native World News

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو ریلیف دینے کیلئے آئی ایم ایف سے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس اور پراپرٹی ریٹس میں کمی کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا

آئندہ مالی سال 2026-27ء کے بجٹ میں رئیل اسٹیٹ سیکٹر پر ٹیکسوں میں کمی کے لیے حکومتی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات آخری مرحلے میں داخل ہو گئے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں جائیداد کی خرید و فروخت پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی کے لیے آئی ایم ایف کو قائل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق رئیل اسٹیٹ پر ٹیکسوں کی شرح میں نرمی کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات آخری مرحلے میں ہیں۔ آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد پراپرٹی پر ودہولڈنگ ٹیکس اور پراپرٹی ریٹس میں کمی کو بجٹ کا حصہ بنایا جائے گا۔

ایف بی آر کے مطابق حکومت چاہتی ہے کہ رئیل اسٹیٹ سیکٹرمیں سرمایہ کاری بڑھے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں۔

Source: https://www.express.pk/story/2814816/negotiations-with-imf-to-provide-relief-to-real-estate-sector-enter-final-stage-2814816

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.