Native World News

پیپلز پارٹی کا بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پیپلز پارٹی کا بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

بجٹ میں عوامی ریلیف سمیت دیگر معاملات پر نیوز کانفرنس کر کے ساری باتوں کا جواب دونگا، بلاول بھٹو

پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت ہوا۔

راجہ پرویز اشرف، نوید قمر، شیری رحمان اور شازیہ مری پارلیمانی پارٹی اجلاس میں میں شریک ہوئے، فاروق ایچ نائیک ،اعجاز جاکھرانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ختم ہوگیا، اجلاس میں بلاول بھٹو نے  بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ اور پارلیمنٹ سے واپس روانہ ہوگئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جی بی کا الیکشن چھیننے نہیں دیں گے، بجٹ میں عوامی ریلیف سمیت دیگر معاملات پر نیوز کانفرنس کر کے ساری باتوں کا جواب دونگا۔

پارٹی ذرائع نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے بجٹ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ نہیں کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے، تاہم پارٹی کے بعض اراکین اجلاس میں شرکت کریں گے۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قومی مفادات کے حق میں ہے، ن لیگ کے مفادات کے حق میں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صرف بلاول بھٹو زرداری احتجاجاً بجٹ اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔

ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بجٹ اجلاس کے پراسیس میں شریک ہوگی اور قومی مفاد کے تحت بجٹ عمل کا حصہ بنے گی۔

پی پی میڈیا سیل کے مطابق قومی مفاد کے تحت پی پی بجٹ پراسس کا حصہ ہوگی.

ادھر وزیرخارجہ اسحاق ڈار بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں پہنچے اور ان سے ملاقات کی، وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ بھی اسحاق ڈار کے ہمراہ تھے۔

اسحاق ڈار کے بعد وزیر داخلہ محسن نقوی بلاول بھٹو زرداری کے چیمبر میں پہنچے، محسن نقوی چیئرمین پیپلز پارٹی کو لیکر وزیر اعظم شہباز شریف کے چیمبر پہنچ گئے۔

بعد ازاں بلاول بھٹو بجٹ اجلاس میں میں شرکت کے لئے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ ایوان میں داخل ہوئے،اعظم نذیر تارڑ نے ان کا استقبال کیا۔

Source: https://www.express.pk/story/2817195/ppp-decides-to-boycott-budget-session-2817195/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.