Native World News

قومی باکسرز اور کوچز کی سکلز اور تکنیک بہتر بنانے کیلیے باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کا آغاز

قومی باکسرز اور کوچز کی سکلز اور تکنیک بہتر بنانے کیلیے باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کا آغاز

قازقستان کے دو نامور کوچز قومی باکسرز اور کوچز کو دوسیشنز میں ٹریننگ کروا رہے ہیں

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام قومی باکسرز اور کوچز کی سکلز اور تکنیک کو بہتر بنانے کے لیے پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کا آغاز ہوگیا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر لیفٹیننٹ کرنل (ر) ناصر اعجاز تنگ کے مطابق رواں سال پاکستان اور قازقستان کی حکومتی سطح پر ہونیوالے ایم او یو کے تحت قازقستان کے دو نامور کوچز قومی باکسرز اور کوچز کو دوسیشنز میں ٹریننگ کروا رہے ہیں۔

اس شراکت داری کے تحت پاکستانی باکسرز اور کوچز کو قازقستان کے شہرت یافتہ باکسنگ نظام سے سیکھنے اور اپنی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے کا موقع ملے گا۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کسٹافن  نے باکسنگ ڈویلپمنٹ کلینک کی افتتاحی تقریب میں بھی اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرواٸی ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817968/boxing-development-clinic-launched-to-improve-skills-and-techniques-of-national-boxers-and-coaches-2817968

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.