Native World News

پیٹرول 299 روپے 50 پیسے مقرر، نوٹی فکیشن جاری

پیٹرول 299 روپے 50 پیسے مقرر، نوٹی فکیشن جاری

وزارت توانائی نے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، نئے ریٹ کا اطلاق اگلے ایک ہفتے کیلیے ہوگا

وزیراعظم کے اعلان کے بعد وزارت توانائی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔

وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے کی کمی کی گئی ہے۔

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کردی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تاجروں و صنعتکاروں کا ردعمل بھی آگیا

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخی کمی کے بعد گڈز ٹرانسپورٹ کا کرایوں میں 15 فیصد کمی کا اعلان

نوٹی فکیشن کے مطابق حالیہ کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے ہوگئی۔

وزارت توانائی کے مطابق قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے اگلے ایک ہفتے کیلیے ہوگا۔

Source: https://www.express.pk/story/2818325/petrol-and-diesel-new-prices-notification-issue-2818325

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.