Native World News

وزیراعظم کی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

وزیراعظم کی مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی ختم کرنے کی اپیل

حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب ہے، تمام فریق امن کو ایک اور موقع دیں، تشدد و تباہی سے گریز کریں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف نے  مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے فریقین  سے  تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پیغام جاری کیا۔

اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ مشرق وسطیٰ میں حالیہ تشدد اس بات کی واضح یاد دہانی ہے کہ کمزور جنگ بندی کتنے سنگین نتائج کا باعث بن سکتی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ  پاکستان اپنے برادر اور شراکت دار ممالک کے ساتھ مل کر تنازع کے پُرامن اور سفارتی حل کیلئے سنجیدہ کوششیں کر رہا ہے۔

The recent surge in violence in the Middle East is a stark reminder of the dangers associated with a tenuous ceasefire. the unbearable consequences it may lead to. As we work earnestly and painstakingly, together with our brothers and partners, to find a peaceful diplomatic…

شہباز شریف نے لکھا کہ حتمی مقصد کے حصول کا وقت قریب ہے، تمام فریق امن کو ایک اور موقع دیں، تشدد اور تباہی کے بجائے امن اور سفارتکاری کا راستہ اختیار کیا جائے کیونکہ امن اور سفارتکاری کا راستہ  ہی کامیابی کی روشن امید رکھتا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816583/prime-ministers-appeal-to-end-ongoing-tensions-in-the-middle-east-2816583

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.