Native World News

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف 5 درخواستیں متفقہ طور پر خارج کردیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کیخلاف 5 درخواستیں متفقہ طور پر خارج کردیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے تمام پانچ شکایات کی تفصیلات بھی پبلک کردیں

سپریم جوڈیشل کونسل نے چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کیخلاف پانچ شکایات خارج کردیتے ہوئے تفصیلات بھی پبلک کردیں، پانچوں شکایات متفقہ طور پر کونسل نے خارج کردیں۔

سپریم جوڈیشل کونسل کے 14مئی کے اجلاس میں چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کیخلاف متفقہ طور پر خارج کی گئی پانچوں شکایات کی تفصیلات پبلک کردیں۔

پبلک کی گئی شکایات کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف پہلی شکایت پشاور ہائی کورٹ کے وکیل صبغت اللہ شاہ نے جمع کرائی تھی، شکایت 2016 میں جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف بطور جج پشاور ہائی کورٹ جمع کرائی گئی تھی۔

شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ایڈیشنل سیشن ججز کے سلیکشن کے عمل میں میرٹ کو مدِنظر نہیں رکھا۔

کونسل نے 14 مئی کے اجلاس میں شکایت متفقہ طور پر خارج کردی۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف دوسری شکایت کراچی کے شہری امجد حسین درانی نے دائر کی۔

شکایت میں الزام لگایا گیا کہ شکایت کنندہ کا مقدمہ سپریم کورٹ میں بغیر شنوائی کے خارج کیا گیا جو مس کنڈکٹ ہے۔ شکایت میں کہا گیا کہ 12 جنوری 2022 کو جسٹس یحییٰ آفریدی کے بنچ نے فیصلہ دیا تھا۔۔ کونسل نے متفقہ طور پر دوسری شکایت کو بھی خارج کردی تھی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف تیسری شکایت کراچی کے رہائشی کامران خان نے دائر کی تھی، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایت کنندہ کی ایک شکایت شنوائی کا موقع دئیے بغیر خارج کردی، جوڈیشل کونسل نے تیسری شکایت میں متفقہ طور پر خارج کردی۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف چوتھی شکایت وہاڑی کے رہائشی محمد مسعود نے دائر کی تھی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا کہ مارچ 2023 میں دیوانی مقدمے میں قانون اور حقائق کے خلاف فیصلہ دیا جو کہ مس کنڈکٹ تھا،اس بنچ کا حصہ جسٹس یحییٰ آفریدی تھے۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے خلاف پانچویں شکایت لاہور ہائیکورٹ کے وکیل امجد محمود نے دائر کی۔ جس میں الزام لگایا گیا کہ ایک وکیل کو دسمبر 2024 میں سپریم کورٹ انٹری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ وکیل پر پابندی عائد کرنا مس کنڈکٹ ہے۔

کونسل نے چیف جسٹس کے خلاف پانچویں شکایت بھی متفقہ طور پر خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کیخلاف متفقہ طور پر خارج کی گئی تین شکایات ایسی ہیں جن پر سال 2025درج ہے۔

گزشتہ سال 2025 میں دائر کی گئی ان تین درخواستوں کے نمبرز بالترتیب 746/25،شکایت نمبر 748/2025اور شکایت نمبر 750/2025درج کیا گیا ہے۔

جوڈیشل کونسل میں کسی کیخلاف شکایت ہواسکی شکایت خارج ہونے کی صورت میں اُسے یہ حق دیا گیا ہے کہ وہ چاہے تو اپنا نام او ر شکایت کی تفصیلات پبلک کر سکتا ہے۔

اس سے قبل چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کیخلاف جوڈیشل کونسل نے جوشکایات خارج ہو ئی تھیں تو انکا نام بھی پبلک ہو ا تھا ۔

Source: https://www.express.pk/story/2814107/supreme-juidical-coucil-quash-5-applicaitions-against-justice-yahya-afridi-2814107

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.