Native World News

پنکی کیس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پراسیکیوشن میں خامیوں کا اعتراف

پنکی کیس پر ایڈیشنل آئی جی کراچی کا پراسیکیوشن میں خامیوں کا اعتراف

پولیس کی جانب سے پنکی کے کیسز کی تفتیش میں کوئی خلا نہیں ہے، آزاد خان

ایڈیشنل آئی جی کراچی آزاد خان نے سندھ ہائیکورٹ میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پراسیکیوشن میں موجود خامیوں کا اعتراف کر لیا۔

صحافی کی جانب سے سوال کیا گیا کہ پنکی سمیت اس طرح کے ہائی پروفائل کیسز میں سزائیں کیوں نہیں ہو پاتیں، جس پر آزاد خان نے کہا کہ پراسیکیوشن میں مسائل موجود ہیں تاہم انہیں بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

آزاد خان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے پنکی کے کیسز کی تفتیش میں کوئی خلا نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی اور کچھ کہہ رہا ہے تو وہ کوتاہی نہیں ہوتی، اصل معاملہ جب عدالت میں جائے گا تو حقائق سامنے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کیس کی انویسٹیگیشن جاری ہے اور اس مرحلے پر مزید کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بتایا کہ وہ سندھ ہائیکورٹ اور ججز کی سیکیورٹی سے متعلق معمول کی میٹنگ میں شرکت کے لیے عدالت آئے تھے۔

Source: https://www.express.pk/story/2813040/additional-ig-karachi-admits-shortcomings-in-prosecution-in-pinky-case-2813040/

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.