ساحل پر ریت پر بنی تصاویر کے ذریعے فٹبال سے محبت کا منفرد اظہار سوشل میڈیا پر وائرل
گڈانی کے ساحل پر فیفا ورلڈ کپ ٹرافی اور آفیشل لوگو کی شاندار ریتیلی تصاویر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
فنکار سمیر شوکت اور ان کی ٹیم نے ریت پر فٹبال ورلڈ کپ کی شاندار تصویر بنا کر دل جیت لیے، گڈانی کے ساحل پر ریت پر بنی تصاویر کے ذریعے فٹبال سے محبت کا منفرد اظہار سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔
نوجوان فنکار کا کہنا تھا کہ اس آرٹ نے میری اور بلوچستان کے عوام کی فیفا ورلڈ کپ سے محبت کو دنیا کے سامنے پیش کر دیا، انہوں نے بلوچستان میں فٹبال کے بڑھتے جنون کے باعث بہتر سہولیات اور حکومتی سرپرستی کا بھی مطالبہ کیا۔
کوئٹہ سے مکران تک پسندیدہ کھیل فٹبال کے ذریعے نوجوان عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کیلئے پُرعزم ہیں، گڈانی کے فنکاروں نے اپنی شاندار صلاحیتوں سے دنیا بھر میں بلوچستان کا خوبصورت رُخ دکھا دیا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.