Native World News

بیڈمنٹن چیمپیئن شپ؛ پاکستان کے میر طاہر اسحاق نے امریکی ٹاپ سیڈ کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

بیڈمنٹن چیمپیئن شپ؛ پاکستان کے میر طاہر اسحاق نے امریکی ٹاپ سیڈ کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا

پلوشہ بشیر نے بھی ویمنز سنگلز (35+) میں کینیڈین ٹاپ سیڈ اولمپین کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا

پاکستانی ماسٹرز نے کینیڈا میں تاریخ رقم کر دی،  میر طاہر اسحاق نے  فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ کو   ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

کینیڈا سے  موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق "یونیکس کینیڈین ماسٹرز بیڈمنٹن چیمپیئن شپ 2026" میں پاکستان نے 2گولڈ اور 1 برونز میڈل جیت لیے،  میر طاہر اسحاق نے مینز سنگلز (60+) کے فائنل میں امریکی ٹاپ سیڈ کو 2-0 سے ہرا کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا

پلوشہ بشیر نے ویمنز سنگلز (35+) میں کینیڈین ٹاپ سیڈ اولمپین کو ہرا کر گولڈ میڈل جیتا، میر طاہر اسحاق اور نوید حق کی جوڑی نے مینز ڈبلز (50+) میں برونز میڈل حاصل کیا۔

پاکستانی ویٹرنز نے ثابت کر دیا کہ کلاس ہمیشہ مستقل رہتی ہے۔طاہر اسحاق کا کہنا تھاکہ پاکستان میری پہچان ہے اور میں یہ اعزاز اپنے ہم وطنوں کے نام کرتا ہوں۔

Source: https://www.express.pk/story/2813102/badminton-championship-pakistans-mir-tahir-ishaq-beats-american-top-seed-to-win-gold-medal-2813102

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.