Native World News

گزشتہ روز اڈیالہ آئے، منگل کو قافلہ مزید بڑھے گا، رانا ثنا اللہ خود آکر دیکھ لیں، علیمہ خان

گزشتہ روز اڈیالہ آئے، منگل کو قافلہ مزید بڑھے گا، رانا ثنا اللہ خود آکر دیکھ لیں، علیمہ خان

پنجاب سے بھی کارکنان آئے جبکہ انہیں کالز بھی کی گئیں، اس مہینے میں حکومت پر بانی کے علاج کیلیے دباؤ بڑھائیں گے

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی اہلیہ علیمہ خان نے دعویٰ کیا ہے کہ عوام میں خوف ختم ہورہا ہے اور گزشتہ روز 5 ہزار کارکنان ناکوں کے باوجود اڈیالہ پہنچے، جون کے مہینے میں حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر اپنے وکیل کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ کل اڈیالہ کے باہر خوشگوار تبدیلی دیکھی، ہر طرف کارکنان کے سر تھے، ہمارے ریکارڈ کے مطابق پانچ ہزار کارکنان آئے اور گئے۔

انہوں نے کہا کہ اڈیالہ سے پہلے بہت سخت ناکہ بندی کی گئی تھی مگر اب عوام کے دل سے خوف نکل گیا ہے، یہ آغاز ہے اگلے منگل کو قافلہ مزید بڑھے گا کیونکہ یہ شروعات ہے۔

علیمہ خان کی وفاقی و صوبائی وزرا اور صحافیوں کو بطور عدالتی گواہ طلب کرنے کی استدعا

علیمہ خان نے کہا کہ تاریخ کہتی ہے ظلم برقرار نہیں رہ سکتا، گزشتہ روز لوگ پنجاب سے چلے آرہے تھے، لوگوں کو فون گئے اور دھمکیاں دی گئیں کہ ادھر نہیں جانا۔

بانی پی ٹی آئی کی بہن نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو کہیں اگلے ہفتے کو آپ بھی آئیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے مشورہ دیا تھا بانی کے اسپتال میں علاج تک بجٹ کیوں پیش کرتے ہو، گورنر کے پی نے صحیح کہا مجھے بجٹ کی اے بی سی بھی نہیں آتی، مجھے کیا پتہ بجٹ کیا ہوتا ہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ ہمیں صرف یہ پتہ یے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا ہورہا ہے، مارا مقصد جون کے مہینے میں بانی کے علاج کیلیے دباؤ بڑھانا ہے۔

Source: https://www.express.pk/story/2817963/aleema-khan-claim-5-thousand-pti-workers-gathered-yesterday-near-adiala-2817963

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.