Native World News

اپنی سالی کو مہندی کی رات قتل کرنے والے بہنوئی کو عمر قید کی سزا اور 10 لاکھ جرمانہ

اپنی سالی کو مہندی کی رات قتل کرنے والے بہنوئی کو عمر قید کی سزا اور 10 لاکھ جرمانہ

مقدمے کے مطابق ملزم اکرام طفیل مقتولہ عائشہ کو پسند کرتا تھا

اپنی سالی کو  مہندی کی رات قتل کرنے والے بہنوئی کو عدالت نے عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

سیشن عدالت نے مہندی کی رات سالی عائشہ کے قتل کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقتولہ کے بہنوئی اکرام طفیل کو عمر قید کی سزا سنا دی۔ عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

مقدمے کی سماعت لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج فیاض الحسن نے کی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل، شواہد اور گواہوں کے بیانات کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالتی کارروائی کے دوران مدعی کے وکیل محمد عمران ایڈووکیٹ نے مجموعی طور پر 28 گواہوں کے بیانات قلمبند کرائے، جنہیں مقدمے کے ریکارڈ کا حصہ بنایا گیا۔

مقدمے کے مطابق ملزم اکرام طفیل مقتولہ عائشہ کو پسند کرتا تھا۔ عدالت نے کیس کی سماعت مکمل ہونے پر ملزم کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

Source: https://www.express.pk/story/2818696/brother-in-law-who-killed-his-sister-in-law-on-mehndi-night-sentenced-to-life-imprisonment-and-fined-rs-1-million-2818696

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.