Native World News

ایران کیساتھ معاہدہ اسرائیل کو پسند آئے نہ آئے، امریکی مفاد میں ہے؛ جے ڈی وینس

ایران کیساتھ معاہدہ اسرائیل کو پسند آئے نہ آئے، امریکی مفاد میں ہے؛ جے ڈی وینس

اسرائیل اور امریکا کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں لیکن کچھ معاملات میں دونوں کی ترجیحات مختلف ہوجاتی ہیں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ اسرائیل کو پسند آئے یا نہ آئے، ہم ایران کے ساتھ اپنے ملکی مفاد میں معاہدہ کریں گے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے کے معاملے پر امریکا اور اسرائیل کے درمیان مفادات میں واضح اختلاف پایا جاتا ہے۔

فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں جے ڈی وینس نے مزید کہا کہ اسرائیل اور امریکا کے درمیان بہت سے مشترکہ مفادات ہیں تاہم کچھ معاملات ایسے بھی ہیں جہاں دونوں ممالک کی ترجیحات مختلف ہو جاتی ہیں۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال کی صورتحال کے بعد ایسا ماحول پیدا ہوا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق ایک دیرپا حل تک پہنچنے کی گنجائش موجود ہے۔

جے ڈی وینس کے بقول صدر ٹرمپ کا بھی ماننا ہے اور میں بھی اس سے اتفاق کرتا ہوں کہ اس وقت ہم ایران کے ساتھ ایک طویل المدتی معاہدے تک پہنچ سکتے ہیں اور اس موقع کو گنوانا نہیں چاہیے۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے، اسرائیل کو یہ بات پسند آئے اور یہ بھی ممکن ہے کہ اسرائیل اسے پسند نہ کرے لیکن بنیادی طور پر یہ ایران کے ساتھ معاہدہ امریکا کے قومی مفاد میں ہے۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ ایک اچھے معاہدے تک 2 یا 3 روز میں پہنچ جائیں گے۔

Source: https://www.express.pk/story/2816731/us-j-d-vance-iran-agreement-with-us-may-not-like-israel-but-in-favor-of-america-2816731

Discussion

Sign in to join the thread, react, and share images.