گھر میں سانپ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی
طارق روڈ دوپٹہ گلی کے قریب گھر میں سانپ نکل آیا جس کے باعث اہلخانہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق گھر میں سانپ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اہلخانہ کو ریسکیو کر کے سانپ کو محفوظ طریقے سے قابو کر کے بوتل میں بند کر دیا۔
ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے سانپ کو متعلقہ ادارے کے حوالے کر دیا جائے گا۔
Discussion
Sign in to join the thread, react, and share images.